فیصل آباد (پ ر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آ باد کے نائب صدر و جائنٹ سیکرٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈٹاٹا بازار فیکٹری ایریا کے سینئر وائس چیئر مین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منانے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اولین تقاضہ ہے کہ من حیث القوم ہمیں دوٹوک فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنی غیرت کا سودا کئے بغیرکشمیر میں جاری تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم ومحکوم کشمیری پاکستان اورعالم اسلام کی مدد کے منتظر ہیں اگرخانہ جنگی کا محاذ گرم ہو گیا تو پوری دنیا اسکی لپیٹ میں آجائیگی ۔
