36

الغوثیہ گولڈ کبڈی ٹورنامنٹ ‘ بیلجیم کلب فاتح

فیصل آباد (پ ر)FCCIاورڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والا الغوثیہ گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ بندیشہ رائل بیلجیم کلب نے جیت لیا ۔ مکہ کلب نے دوسری ، رندھاوا کلپ ملاں پور نے تیسری گیلانی کلب نے 208ر۔ب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی غوثیہ کپ میں 12ٹیموں نے حصہ لیا چوہدری فیض اللہ کموکا MNA، سید طارق حسن گیلانی چیئرمین گیلانی گروپ آف کمپنیز اسلام آباد، چوہدری عادل عالم سندھو، قاسم سندھو، احسن سندھو، سلطان سندھو، فیضان گوندل، کینیڈا ، شفیق حسین شاہ ، رانا سکندراعظم ، ریاض کموکا چیئرمین ، لکی کموکا ، مرزا عبداللہ چیئرمین ، خالد حیات کموکا، سمیع اللہ کاہلوں ، چوہدری شبیر سندھو، چوہدری تنویر تارڑ چیئرمین ، محمدسرور بٹ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ سیکرٹری جنرل پاکستان سرکل کبڈی فیڈریشن ، صدیق خان ککزئی ، علی کموکا ، سید اطہر گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ برکات شریف، شفیق حسین شاہ آف بوریوالا، احمدعلی ضیاء اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔ اول آنے والی ٹیم ایک لاکھ روپے سکینڈ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ساٹھ ہزار، تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو تیس ہزار اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو بیس ہزار روپے نقد اور ٹرافیاں دی گئیں ۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض طیب گیلانی ، سرورسندھو، عبدالحکیم ، فضل حق گجر، پرویز اختر، ماسٹر سلامت نے سرانجام دیئے ۔مین آف دی میچ کے ایوارڈز عاطف مبین (ریڈر)، مدثر مچھو (جاپھی) قرارپائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں