فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ پر الفیاض کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک’ ساتھی بری طرح زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن ٹیم نے تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ پر مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا تو موٹرسائیکل سواروں نے ڈولفن فورس پر فائرنگ کرتے ہوئے الفیاض کالونی کی جانب فرار ہو گئے، تاہم ڈولفن فورس نے پولیس پارٹی کو وائرلیس پر اطلاع کرتے ہوئے مشکوک موٹرسائیکلوں کا تعاقب کیا تو الفیاض کالونی مین روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ کے دوران گولیاں لگنے سے دونوں مبینہ ڈاکو بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے تو پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضہ سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا، جہاں پر ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
19