22

اللہ رکھا رحمانی کی پھوپھی کے انتقال پراظہارتعزیت

صفدرآباد(نامہ نگار)چوہدری اللہ رکھا رحمانی سابق ٹیچر گورنمنٹ سکول چراغیہ کالونی کی پھوپھی جان شبراتن بی بی انبالہ (انڈیا ) میں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ان کی نماز جنازہ انڈیا ہی میںادا کی گئی اور انبالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ انتہائی نیک خاتون اور پابند صوم و صلٰوة تھیں۔ان کے انتقال پر ملک بشیر احمد شاہد چیئرمین ملک اتحاد کونسل صفدرآباد،ملک ظہیر احمد توقیر موبائل والے،ملک نعمان انبالوی سیکریٹری جنرل کریانہ ایسوسی ایشن،سماجی کارکن مبارک علی شمس،جرنلسٹ ادریس بھٹی اور ملک تنویر انبالوی نے گہرے رنج و گم کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں مقام اعلیٰ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں