10

المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد(پ ر)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی ٹرسٹ کے زیراہتمام فری آئی کیمپ کاانعقادکیاگیا۔تفصیلات کے مطابق چک 77گ ب مین ستیانہ روڈ ڈیرہ چوہدری مزمل سعیدباجوہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات ستیانہ انڈسٹریل ایسوسی ایشن پرفری آئی کیمپ کاانعقادکیاگیاجس کاباقاعدہ افتتاح چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان پیرقاری عبدالرحمن قادری ‘صدرستیانہ انڈسٹریل ایسوسی میاں ممتازعلی ‘نائب صدرراناخادم حسین ‘جنرل سیکرٹری چوہدری احمدسعیدورک ‘فنانس سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی ‘محمدایوب اعوان ‘سیدعظیم آفتاب شاہ ‘ڈاکٹرظفراقبال چیمہ ‘علی عبداللہ ‘وقاص پڈھیار’ملک مبین الرحمن ‘محمدایوب اعوان ودیگرنے کیا۔کیمپ میںماہرڈاکٹرزکی زیرنگرانی آنکھوں کے سفیدموتیا’آپریشن ‘لینزسمیت آنکھوں کے تمام امراض کافری علاج کیاگیااورفری ادویات فراہم کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں