43

الیکشن التواء سے متعلق سینیٹ کی قراردادحیران کن ہے

فیصل آباد(پ ر)چیئرمین مووآن پاکستان محمد کامران نے کہا ہے کہ الیکشن التوا سے متعلق سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد حیران کن ہے ،آئین میں کوئی شق ہی نہیں کہ انتخابات ملتوی ہوں عوام کو کسی صورت اس بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتاالیکشن التوا کے حق میں قرارداد ملک، جمہوریت کیخلاف سازش ہے، بدامنی کی وجہ سے الیکشن ملتوی کرنا بدامنی پھیلانے والوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا،جو لوگ الیکشن سے راہ فرار چاہتے ہیں وہ الیکشن کا التوا چاہتے ہیں، کبھی موسم کا بہانہ، کبھی سیکیورٹی تھریٹ اور اب کووڈ کا بہانہ آگیا ہے الیکشن میں ایک روز کی تاخیر بھی پاکستان کیلئے بہت نقصان دہ ہوگی۔الیکشن ملتوی وہ لوگ کروانا چاہتے ہیں جو عوامی خدمت پر یقین نہیں رکھتے اور مختلف بہانے تلاش کررہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں