34

الیکشن سے بھاگنے والوں کوایک دن ضرور عوامی عدالت میں آنا پڑیگا ‘ شوکت رانا

فیصل آباد(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارایم پی اے پی پی 114 شوکت علی رانا نے کہا ہے کہ الیکشن سے بھاگنے والوںکوایک دن ضرورعوامی عدالت میں آنا پڑے گا یادرکھیں وہ دن احتساب کادن ہوگاعوام ”بلے”پرٹھپہ لگاکرامپورٹڈٹولے کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے ۔انہوںنے کہاکہ امپورٹڈٹولہ نیب کے بعدعدلیہ پرقدغن لگانے کی جوسازشیں کررہاہے وہ وطن عزیزکی جڑیں کھوکھلی کرنے کے مترادف ہے ۔ایک ایک کرکے قومی اداروں کوکنٹرول کرنے والاٹولہ عوام کے غصے سے کیسے بچ پائے گاوہ دن قریب ہے جس دن ملک کے فیصلے صرف عوام بیلٹ کے ذریعے کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں