17

الیکشن غلہ منڈی ‘ اتحاد گروپ کی کامیابی یقینی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کا الیکشن 2023-25ئ، 16مارچ کو ہو گا، اتحاد گروپ اور انصاف گروپ کے امیدواران آمنے سامنے، اتحاد گروپ کا پلڑہ بھاری، ووٹروں کی بہت بڑی تعداد انتخابی نشان ”پھول” پر مہریں لگائے گی، حاجی محمد آصف اسلم اور رانا ایوب اسلم منج کی خدمات کا ہر خاص وعام معترف ہے اس لئے اتحاد گروپ کی شاندار کامیابی یقینی ہے۔ تفصیل کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے الیکشن کے لئے سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں، اتحاد گروپ اور انصاف گروپ کے امیدواران میدان میں موجود ہیں تاہم یہ اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی محمد آصف اسلم اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج کی غلہ منڈی کے لیے خدمات کا اثر ہے کہ آڑھتیوں کی بہت بڑی تعداد اتحاد گروپ کی حامی ہے، غلہ منڈی فیصل آباد میں ہر طرف ان کے انتخابی نشان ”پھول” کی خوشبو بکھری نظر آتی ہے، اتحاد گروپ کے سرپرست اعلیٰ ملک محمد خالد’ چیئرمین چوہدری مراتب علی اور سرپرست طارق عزیز جٹ کے ووٹروں سے رابطے رنگ لائے اور اتحاد گروپ کی مقبولیت کو چار چاند لگ چکے ہیں۔ اتحاد گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی محمد آصف اسلم’ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ سینئر نائب صدر کے لیے خواجہ شاہد حمید’ نائب صدر کے لیے بابر علی رحمانی’ امیدوار برائے سیکرٹری نشر واشاعت رانا کلیم اﷲ خاں’ امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری علی عباس اور امیدوار برائے فنانس سیکرٹری ملک ثاقب غفور کو ووٹروں کی بڑی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، اتحاد گروپ کا پلڑہ بھاری ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ غلہ منڈی کے آڑھتیوں کا اتحاد گروپ کی سابقہ کارکردگی پر مکمل اطمینان ہے کیونکہ حاجی محمد آصف اسلم اور رانا ایوب اسلم منج نے ہمیشہ آڑھتیوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور غلہ منڈی میں آڑھتیوں کو درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اتحاد گروپ کے تمام امیدواروں کو ووٹروں میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور 16مارچ کو انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے الیکشن میں اتحاد گروپ کی تاریخ ساز کامیابی یقینی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں