31

الیکشن لڑنے والے PTIامیدوار گرفتاریاں نہیں دینگے

لاہور (بیوروچیف) تحریک انصاف کی ”جیل بھرو تحریک ”کے لیے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔اس حوالے سے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل بھرو تحریک میں مرکزی، صوبائی رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں