40

الیکشن ملتوی کرانے والوں کی سازش کامیاب نہیں ہوگی

فیصل آباد(پ ر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورپی پی 112 سے اُمید واراسراراحمد منے خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی عدالت میں ہے جبکہ پی ٹی آئی اپنے کردار کی وجہ سے حسب معمول ریلیف لینے کیلئے عدالتوں میں ہے ۔ سینٹ میں اقلیتی قراردادسے الیکشن ملتوی کروانیوالوں کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔وقت پرالیکشن ہوں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ 99 فیصد کاغذات مستردہونے کے دعویداروں کوہرشہرسے ریلیف مل رہاہے جبکہ میاں نوازشریف کوریلیف نہیں ملا 2 7 سال بعد انصاف ملا۔ اب وقت آگیاہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوگی۔اُن کاکہناتھاکہ متنازع الیکشن کاقبل ازوقت الزام عائدکرنے والوں کو2018کے الیکشن پربھی غورکرناچاہئے ۔ وہ اپنے حلقہ نیابت میں مسلم لیگی کارکنوں اورعوام سے گفتگوکررہے تھے۔ اُنہوں نے کہاکہ سہولت کار بھی پونے چارسالہ اقتدارمیںمعیشت کابیڑہ غرق کرنے اور9مئی واقعات میں ملوث ملزموں کوعوامی نمائندگی کے قابل نہیں بناسکیں گے۔تاہم 8فروری کوہونے والے عام انتخابات میں25کروڑعوام28ئی اور9مئی کاووٹ کی طاقت سے موازنہ کریں گے۔ اُنہوں نے کہاکہ 2018میں آرٹی ایس بٹھاکراقتدارمیں آنے والے معیشت کابھٹہ بٹھانے والے اب اپنے کردارکی وجہ سے سیاسی طورپربیٹھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں