51

الیکشن ملتوی کرانے کی کوششیں ناکام ہونگی’ ضیاء الرحمان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادوامیدوارایم پی اے پی پی 112/118 میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ الیکشن ملتو ی کرانے کی سازش کسی صورت قبول نہیں، محض14سینیٹرزکی قرارد کی بنیاد پر ملک میں انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کو بے نقاب کیاجائے، مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں انتخابی دنگل جیتنے کے لئے میدان میں اترچکی ہے ایسے میں الیکشن ملتوی کرانے کی سازشیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہو ں نے کہاکہ الیکشن کو کھیل تما شا نہ بنایا جائے قومی اور صو بائی حلقو ں کے امیدوار اپنے حلقو ں میں الیکشن مہم شروع کرچکے ہیںاوربھاری اخراجات برداشت کررہے ہیں ایسے حالا ت میں الیکشن کو ملتوی کرانے کی با تیںکسی بھی لحا ظ سے ملک اور قوم کے حق میں بہتر نہیں ہیں لہٰذا ہمارا الیکشن کمیشن سے مطا لبہ ہے کہ وہ انتخابات ملتوی کرانے کے خواہش مندو ں کی ساز ش کو بے نقاب کرکے ان کے عزائم کو خاک میں ملا ئیں اور ہر صور ت ملک میں انتخابات کرانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں