34

الیکشن مہم کے دوران عوامی پذیرائی مل رہی ہے

سرگودھا (بیورو چیف) انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائونگی کیونکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے سیاست میں آئی ہوں اور میرا مقصد عوامی مسائل کو حل کرانا ہے جس کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائونگی ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کیا انہوں نے کہا کہ اپنی الیکشن مہم کے دوران جس طرح عوامی پذیرائی مل رہی ہے اس سے ثابت ہے کہ عوام اب حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں