79

الیکشن میں عوام ”شیر ” کے انتخابی نشان پر ہی مہریں لگائیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما مہرمبشرنے کہا ہے کہ زندہ دلان فیصل آباد الیکشن میں ”شیر”کے انتخابی نشان پرہی مہریں لگائیں گے اورقائد میاں محمد نوازشریف کے شیر تاریخ سازکامیابی حاصل کرینگے،انہوں نے کہاکہ این اے 102میں سابق وزیرمملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کی بھرپورانتخابی مہم کی دھوم شہربھرمیں سنائی دے رہی ہے اوروہ این اے 102میں عظیم الشان کامیابی سے ہمکنار ہونگے جبکہ دیگرنامزد لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے وہ بھرپورکردار ادا کررہے ہیں اورانشاء اللہ مسلم لیگ(ن)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں کلین سویپ کریگی،مہرمبشر نے مزید کہا کہ پوری قوم قائد میاں محمد نوازشریف کوچوتھی باروزارت عظمیٰ کے منصب پرفائز کرنے کیلئے پوری قوم بے تاب ہے اورانشاء اللہ مسلم لیگ(ن) اقتدارمیں آکرعوامی امنگوں کوپورا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں