22

الیکشن میں ٹینٹ اور کیٹرنگ والوں کی قسمت جاگ اٹھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انتخابی سیاست سے جڑے کاروبار میں تیزی سے ٹینٹ اور کھانے کا کاروبار کرنے والے افراد کی بھی قسمت جاگ اٹھی ہے ۔ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے چھوٹی صنعت کا پہیہ بھی چل پڑا ہے۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے اپنے ڈیروں پر شامیانے لگانے اور کھانے کی کھلی دعوتیں جاری ہیں۔ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں میں الیکشن کے حوالے سے کنونشن ہو یا کوئی جلسہ یا کوئی کارنر میٹنگ، امیدواروں کی جانب سے ووٹرز اور سپورٹرز کو خوش کرنے کے لیے ہر حربہ آزمایا جا رہا ہے ۔ٹینٹ اورکیٹرنگ کے کام سے جڑے افرادکا کہنا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے کام میں بہت تیزی آ گئی ہے ، امیدوار ڈیروں اور گھروں پر جلسے وغیرہ اور کارنر میٹنگ منعقد کر رہے ہیں جس میں ٹینٹ، کرسیاں اور کھانا دے رہے ہیں۔الیکشن آفس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ کافی سارے لوگوں کو روزگار ملتا ہے ، کیٹرنگ سروس اور ٹینٹ والوں کو یہ سامان لوگوں تک پہنچانا بھی ہوتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں