فیصل آباد (پ ر) ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علان کے مطابق کل 8فروری کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے جنرل الیکشن منعقد ہو نگے۔ جس کی وجہ سے شہر بھر ٹریفک کے بہا ئو معمول سے زیادہ متوقع ہے ۔اس سلسلہ میں سٹی ٹریفک پولیس فیصل آبا د نے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔تاکہ کسی جگہ پر ٹریفک پرابلم پیدا نہ ہو ۔اس ضمن میں شہر میں ٹریفک کی اضافی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیے گئے ہیں تاکہ الیکشن سنٹرز پر گاڑیوں کا رش نہ جبکہ الیکشن میں اپنے ووٹ کاسٹ کرنے والے شہریوں کیلئے پارکنگ کی جگہ مختص کی گئی ہیں ۔الیکشن ڈیوٹی میں 5 ڈی ایس پیز،88 سینئر ٹریفک وارڈنز،487 ٹریفک وارڈنز،12 سینئر ٹریفک اسسٹنٹس اور 208 ٹریفک اسسٹنٹس ٹوٹل تقریبا 800 ٹریفک نفری ضلع فیصل آباد میں د و شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے تمام ٹریفک سٹاف کو الیکشن ڈیوٹی کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ اہم اور حساس ڈیوٹی کو ہر ٹریفک اہلکار احسن اندازمیں سرانجام دے گا۔اور اپنے اپنے پوائنٹ پر حاضر رہے گا۔ٹریفک سٹاف کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹ پر کھانہ بھی مہیا کیا جائے گا۔
