33

الیکشن کمیشن کو 90روز میں انتخابات کویقینی بنانا چاہیے

فیصل آباد( پ ر) جنرل سیکرٹر ی انصاف لائرز فورم وامیدوارایم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی ا عوان نے کہا ہے کہ لاہور ہا ئیکو رٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کو کوئی نیاجواز تلاش کرنیکی بجائے پنجاب میں انتخابات کیلئے عملی پیشر فت کرنی چاہیے ،معزز عدالت کے حکم سے پہلے صدر مملکت بھی خط لکھ کر الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کی یاددہانی کرا چکے ہیں،الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس لئے اسے آئین کی پاسداری کرتے ہوئے 90 روز میں انتخابات کو یقینی بنانا چاہیے ،عوام صرف پنجاب یا خیبر پختوانخواہ نہیں بلکہ پورے ملک میں بیک وقت عام انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے نازک حالات یہ آگاہی دے رہے ہیں کہ انتخابات کے انعقاد میں جتنی تاخیر ہو گی مشکلات اتنی ہی بڑھتی جائیں گی ۔ ہمارا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کی بجائے پورے ملک میں عام انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور عوام اپنے ووٹ سے جسے بھی منتخب کریں وہ ملک کی بھاگ ڈور سنبھال کر اعتماد کے ساتھ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرے ۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں عدم اعتماد اور ہیجان کی کیفیت ہے جس کے معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، اگر انتخابات اور معیشت کے حوالے سے بروقت فیصلے نہ لئے گئے تو معیشت کو مزید نقصان پہنچے گااس لئے ملک کو درپیش تمام مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں