فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے نامزدامیدوارایم پی اے پی پی 112 ملک اسامہ سعیداعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عام انتخابات کوصاف وشفاف اور غیرجانبدارنہ بنائے ۔دھاندلی یاٹیکنیکل انجینئرنگ کرنے کی کوشش کی گئی توپاکستان کو سیاسی نقصان ہونے کاشدیدخطرہ ہے ۔تمام اداروںکوبھی چاہئے کہ وہ شفاف الیکشن کیلئے کردار ا د ا کر یں ۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن ضابطہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے، قوم انتخابات میں بیرونی عناصر، اداروں کی مداخلت کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ الیکشن سے قبل ہی ان کی شفافیت پر سوال اٹھ گیاتو ملک مزید سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہو گا۔ الیکشن کمشنر کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے حلف کی پاسداری کرے تاکہ قوم کا اعتماد بحال ہو۔ جماعت اسلامی کا عوام سے وعدہ ہے کہ وہ اقتدار میں آکر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیگی۔
