57

الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل ہیں،آئی جی پنجاب

لاہور(بیوروچیف)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے الیکشن 2024، سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حاکمیت صرف اللہ تعالی کی، انتخابی عمل کے ذریعے سیاسی نمائندوں کو منتخب کرنا عوام کا اختیار ہے،پنجاب پولیس 08 فروری 2024 کے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہے، حالیہ انتخابات کیلئے01 لاکھ 30 ہزار نفری لگائی جارہی ہے جو گزشتہ انتخابات سے 26 ہزار سے زائد ہے،، سپیشل پروٹیکشن یونٹ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریننگ اداروں سے نفری لے کر الیکشن سکیورٹی ڈیوٹی پر لگا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ 10 ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے، ملک کے تمام سکیورٹی اداروں کی کوارڈینیشن سے الیکشن کے پرامن، شفاف انعقاد کیلئے تیار پوری طرح تیار ہیں، لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سیاسی سرگرمیوں کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل درآمد آمد یقینی بنایا جائے گا، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر بلا تفریق سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں سے متعلق قانون کے دائرے سے تجاوز کرتی ہر سرگرمی پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی میں تاخیر نہیں کریں گے، پنجاب پولیس تمام سیاسی سرگرمیوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے،امن و امان کی فضا تسلی بخش ہے، غیر مصدقہ خبروں یا انٹیلی جنس رپورٹس پر کان نہ دھریں،پچھلے برس پاکستانی سٹاک مارکیٹ اور کرنسی نے بہترین پوزیشن برقرار رکھی، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کو روکا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو ملک کی حدود سے نکالا گیا،الیکشن کی سیاسی سرگرمی کا آغاز ہوچکا، شہری پر امن و شفاف انتخابات کے انعقاد میں قومی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں