87

الیکشن 2024ء اخراجات 49ارب سے ز یادہ

اسلام آباد (بیوروچیف)انتخابات2024میں ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور دیگر کے اخراجات کے اضافے سے الیکشن اخراجات کا تخمینہ 49 ارب سے تجاوز کر گیا ہے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے وفاقی حکومت سے 47 ارب روپے کی ڈیمانڈ کی تھی جو مرحلہ وار الیکشن کمیشن کو فراہم کی جارہی ہے .ملک میں سیکیورٹی خدشات اور سرحدی صورتحال کے پیش نظر پولیس ،رینجرز ،فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے سیکیورٹی کے لئے الیکشن کمیشن سے مزید ساڑھے تین ارب روپے کی ڈیمانڈ کردی ہے اس حوالے سے صرف پنجاب پولیس نے عام انتخابات کی سیکورٹی کیلئے الیکشن کمیشن سے 1ارب19کرو ڑ روپے طلب کرلئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں