54

الیکشن 2024ء انتخابی میدان سج گیا

اسلام آباد(عظیم صدیقی)انتخابی میدان سج گیا، بظاہر انتخابات کے التوا کے امکانات ختم، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت9مئی کے کرداروں کے انتخابات میں حصہ لینے پر معتبر ناراض، بلاول بھٹو پنجاب اور خیبر پختو نخواہ کو زیادہ وقت دینگے 15 جنوری سے مسلم لیگ کے60جلسوں میاں نواز شریف صرف اہم ڈویژنل مقامات پر خطاب کرینگے ،دیگر ضلعی مقامات پر میاں شہباز شریف ، مریم نواز، حمزہشہباز خطاب کرینگے، الیکشن کمیشن امیدواران کی حتمی فہرستیں آج شائع کردیگا گزشتہ چند روز سے دہشت گردی کے واقعات سینٹ کی انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد مولانا فضل الرحمان کی طرف سے الیکشن کچھ آگے کرنے کے مطالبے سے یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ الیکشن 8فروری کو نہیں ہونگے لیکن اب حالات بظاہر ایسے دکھائی دیتے ہیں کہ 8فروری کوالیکشن ہو جائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں