16

الیکشن 2024ء سکیورٹی کے حصار میں پولنگ کا سامان متعلقہ حکام کے حوالے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں کل 8 فروری 2024ء کو ہونیوالے عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔ ضلع فیصل آباد کے 10قومی اور 21صوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پولنگ کا سامان فیصل آباد پہنچ گیا۔ ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے قومی وصوبائی حلقوں کے پریذ ائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ کا سامان بیلٹ پیپرز’ بیلٹ باکس’ مہریں’ ان مٹ روشنائی سمیت دیگر سامان پولیس کی کڑی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کل 8فروری کو ہونیوالے جنرل انتخابات کو شفاف اور پُرامن بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ضلعی پولیس کی طرف سے ضلع بھر میں قائم کئے گئے 3687 پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ جبکہ پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج کے جوان بھی ڈیوٹی دینگے۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی راہنمائی کیلئے ٹینٹ لگا دیئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں