65

الیکشن 2024ء میں 1ماہ باقی ، سیاسی گہما گہمی پیدا نہ ہوسکی

ٹھیکریوالہ(شاہد مقرب سے)جنرل الیکشن 2024میں ایک ماہ باقی لیکن این اے 100میں الیکشن کی گہما گہمی کہیں نظر نہیں آتی ،الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے شہریوں کو یقین ہی نہیں،تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2024میں ایک ماہ رہ گیا لیکن ابھی تک این اے 100میں کہیں بھی الیکشن کی گہما گہمی دکھائی نہیں دے رہی اس کے بر عکس دیکھا جائے تو پہلے کبھی بھی ایسا نہیں ہوا الیکشن سے 6ماہ پہلے ہی چوکوں چراہوں ،چائے کی دوکانوں اور دیگر مقامات پر الیکشن کی گپ شپ عام، بحث و مباحثہ ہوتے ہوئے اور امیدواروں کی گاڑیاں بھی گھومتی دکھائی دیتی تھی جنرل الیکشن 2024کے حوالے سے شہریوں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کے ہوش اڑا ئے ہوئے ہیں موجودہ آمدن میں گزر بسر کرنا بھی مشکل ،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں بچوں کی دوائی ،تعلیمی اخراجات سمیت گھر کے اخراجات پور ے کرنا مشکل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ہر شہری کو اپنے گھر اور بچوں کی فکر پڑی ہوئی ہے موجودہ حالات کے باعث عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جب الیکشن کے فیصلے ہی بند کمروں میں ہونے ہیں تو ہماری ووٹ سے کونسا کچھ فرق پڑنا ہے اس لئے ہمارا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ،صاف شفاف الیکشن ہوئے تو اپنی مرضی سے ووٹ کاسٹ کریں گے کسی کے کہنے پر نہیں جب شہریوں سے پوچھا گیا کہ کیا کوئی امیدوار آپ سے ووٹ لینے کیلئے آیا ہے تو انکا جواب نہیں میں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں