فیصل آباد(پ ر) ضلعی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) مظہر جمیل چوہدری نے کہا کہ سینیٹ کی قرارداد کے آگے پیچھے کوئی بھی ہو الیکشن شیڈول پر عمل ہو گا، آپ روئیں ، پیٹیں یا چیخیں الیکشن 8فروری کو ہوں گے ،الیکشن پاکستان اور عوام کی ضرورت ہیں ،سینیٹ میں منظور کی گئی قرارداد کی صرف مسلم لیگ (ن) نے مخالفت کی ،پی ٹی آئی پہلے سازش کے تحت انتخابات رکوانے ہائیکورٹ چلی گئی ، پھر سینیٹ کی قرارداد میں ساتھ دیا اور باہر مظلومیت کا ڈھول بجاتے ہیں ہم نے الیکشن لڑنا ہے ہمیں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جارہی ،جو مرضی کرلیں آپ کو الیکشن سے بھاگنے نہیںدیںگے ۔
