51

امارات ایئرلائنز نے کرایہ 125 درہم تک بڑھا دیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا ویزہ تبدیل کرنے کیلئے ایک ایئرپورٹ سے دوسرے ہوائی اڈے تک کا فضائی سفر مہنگا ہوگیا۔ ہوائی اڈے سے ہوائی اڈے تک سفر کے ذریعے ویزہ تبدیل کرنے کی سروس یو اے ای آنے والوں کو مدت ختم ہونے کی صورت میں ان کے آبائی ملک واپس جانے کی بجائے قریبی ملک کا سفر کرکے فوری طور پر نیا ویزہ حاصل کرنے یا دوسرے ویزہ پر دوبارہ ملک میں انٹری کی اجازت دیتی ہے، وزیٹرز یا تو اسی دن ویزہ میں تبدیلی حاصل کرسکتے ہیں یا وہ پڑوسی ملک میں ایک رات گزار سکتے ہیں اور اگلے دن نئے ویزہ پر واپس آ سکتے ہیں، ایک ہی دن کے عمل میں عام طور پر تقریباً چار گھنٹے درکار ہوتے ہیں، جس میں باہر پرواز کرنا، پڑوسی ملک کے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا اور بعد کی پرواز پر واپس یو اے ای آنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں