24

امام حسین علیہ السلام سے محبت ہمارے ایمان کا قیمتی اثاثہ ہے

فیصل آباد (پ ر) نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، نوجوانوں جنت کے سردار، جگر گوشہ بتول ، فرزند شیر خدا، چمنستان رسالت کے انمول پھول سیدنا امام حسین سے محبت ہمارے ایمان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ان خیالات کا اظہار HC فلیکس برادران رانا مزمل بوبی، رانا تجمل ،رانا علی رضا اور مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان تحصیل جڑانوالہ کے زیر اہتمام” حسین سب کے ہیں ” کہ عنوان منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب میں ملک نواب شیر وسیر ایم این اے،صاحبزادہ پیر قاری عبد الرحمن قادری چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان ، علامہ غلام اکبر ساقی صدر جمعیت امامیہ پاکستان ، ڈاکٹر انجینئر حافظ سید اسامہ ضیا شاہ بخاری ترجمان متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان ،معروف سیاسی سماجی راہنما چوہدری علی تراب، مولانا سکندر حیات ذکی سینئر وائس چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کیمٹی پاکستان ، معروف شعیہ راہنما علامہ سجاد اکبر، حافظ محمد شاہدد اشرف صدر ودیگر نے خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں