29

امانت میں خیانت کرنیوالا مقدمہ کی زد میں آگیا

کمالیہ(نامہ نگار) امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے محلہ ذیشان کالونی کے رہائشی محمد عرفان اشرف نے تھانہ سٹی پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ محمد رمضان نامی شخص نے اس سے انڈوں کی 30 پیٹیاں خریدیں تھیں جن کی کل مالیت ستائیس لاکھ ستنالیس ہزار پانچ سو روپے بنتی تھی جو کہ اس نے امانتاً محمد رمضان نامی شخص کے پاس رکھوا دی۔ جب اپنی رقم واپس مانگی تو اس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں