پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اپنے نئے پراجیکٹ میں ” امراؤ جان ادا ” کے کلاسک کردار میں نظر آئیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1899 میں لکھے گئے اردو ادب کے کلاسک ناول ” امراؤ جان ادا ” پر بنائے جانے والی ویب سیریز میں سجل علی مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ حامد حسین اور محمد یقوب سیریز کو پروڈیوس کریں گے ۔سجل علی کے ساتھ ایک اور اداکارہ کو بھی لیڈ کردار کے لیے کاسٹ کیا جائے گا تاہم ابھی دوسری اداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا جا سکا۔خیال رہے کہ اردو ادب کا کلاسک ناول ” امراؤ جان ادا ” مرزا ہادی رسوا نے 1899 میں لکھا تھا اور اس میں انیسویں صدی کی ثقافت، معاشرت اور محلات کی زندگی کو بیان کیا گیا ہے ۔
47