ڈجکوٹ(نامہ نگار)عمران خا ن ہی ملک کی ڈوبتی معیشت کی نائو کو کنارے پر لا سکتے ہیں ۔ ملک عمر فا ر و ق پی ٹی آئی کے صوبائی حلقہ پی پی 106 سے سابق معاون خصوصی ایم پی اے ملک عمر فاروق کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی ہدایت پر صوبائی حلقہ پی پی 106 سے سابق معاون خصوصی سی ایم پنجاب ملک عمر فاروق کی قیادت میں تاریخی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کارخانہ بازار ڈجکوٹ سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی لاری اڈہ چوک ڈجکوٹ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ریلی میں سابق ناظمین کونسلرز اور حلقہ کے اہم ترین سیاسی دھڑوں نے بھی شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکی ہے پی ٹی آئی ملک بچانے کے لیے سرگرم ہے عوام کی خاطر پی ٹی آئی قیادت گرفتاریاں دے رہی ہے عوام باہر نکلیں اور امپورٹڈ حکمرانوں کو ایوانوں سے نکال پھینکیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
38