28

امپورٹڈ حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں’شوکت علی رانا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارایم پی اے پی پی 114شوکت علی رانانے کہا ہے کہ حکومت حق اور سچ کی آواز کو کسی صورت نہیں دبا سکتی،عوام ووٹ کی طاقت سے اپنا تاریخی فیصلہ سنا کر پی ڈی ایم ٹولے کی سیاست کو ناک آوٹ کر دینگے،حکومت پیمراکے ذریعہ ٹی وی چینلز پر جتنی مرضی پابندیاں لگالے عوام ٹی وی دیکھنا ہی بند کردیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ قائد عمران خان نے نہ کسی ادارے کا نام لیا اور نہ ہی کسی عہدے کا لیکن پھر بھی بزدل حکمرانوں نے میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی جبکہ مریم صفدر نے جلسہ کے اندر بڑی سکرین پر جنرل اور ججز کی تصاویر لگا کر ہرزہ سرائی کی لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ انہو ںنے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر عمران خان کیخلاف جارحانہ عزائم کے ارتکاب سے باز رہیں، امپورٹڈ حکمران عمران خان سے خوفزدہ ہیں وہ الیکشن سے فرار کی کوششیں کررہے ہیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی خواہش ہی رہے گی کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور نااہل کیا جائے پاکستانی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں