43

امپورٹڈ حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے

فیصل آباد(پ ر)سنی اتحاد کونسل کے مر کزی چیئرمین صاحبازدہ حامد رضا تحر یک ا نصا ف کے رہنما وامیدوار ایم پی اے سید علی حیدر حسنی نے کہا ہے کہ ملک کو جلد حقیقی آزادی ملنے والی ہے ،یہ ملک بند کمروں میں من پسند فیصلے کرنے و ا لوں کا نہیں ہے۔امپورٹڈ حکومت انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ نااہل حکمران ٹولے کی پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔غیر ملکی ایجنسی پیشی میں عمران خا ن کو قتل کرنا چاہتی ہے ۔ امپورٹڈ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ ہم انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عوامی طاقت سے پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں