فیصل آباد (پ ر) پاکستان تحریک انصاف این اے 108 کے رہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ حکمران اتحادنے اپنے کرپشن کیسز معاف کراکر پاکستان کو مقروض ‘ اداروں کو مفلوج اور عوام کو مفلوک الحاج بنا دیا ہے جس سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے ۔انہوںنے کہا کہ انتخابات جب بھی ہوئے عمران خان دوتہائی اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آئیں گے اب عمران خان کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ۔ پاکستان کو کرپٹ اور امپورٹڈ ٹولہ سے بچانے کے لئے عمران خان نے اقتدار کی پرواہ نہیں کی اسمبلیاں توڑ دیں ان کا نظریہ اقتدار نہیں بلکہ اعلی اقدار کو فروغ دیکر ملک کو ایک حقیقی اسلامی جمہوری فلاحی ریاست بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر پی ڈی ایم کی صورت میں بددیانت ٹولہ مسلط ہے جو کہ مسلسل غریب عوام کا خون چوس رہا ہے آٹھ ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا ہے ۔
34