24

امیدواروں کوٹکٹیں ملتے ہی حمایتیوں کی مبارکباد

سرگودھا (بیورو چیف) مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی ان کے حمایتیوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے امیدواروں کی رہائش گاہوں پر جمع ہوگئی جہاں پر آنیوالے لوگوں کی خاطر تواضع چائے’ مٹھائی’ پکوڑے’ سموسوں سے کی جاتی رہی یہاں پر یہ امر بھی دلچسپ ہے کہ جو لوگ اپنے اپنے امیدواروں کی ٹکٹوں کی ملنے کی امید پر اب تک ان کیساتھ تھے اعلان ہوتے ہی وہ مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں پر نظر آنے لگے اور مبارکباد دینے میں وہ سب سے آگے آگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں