18

امید ہے میاں انوارالحق بنچ اوربار میں پل کاکرداراداکرینگے

فیصل آباد (پ ر) آرائیں ایسوسی ایشن کا وفد صدر میاں امجد اقبال کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر میاں انوارالحق کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دینے ان کے آفس ڈسٹرکٹ بار پہنچا’ وفدمیں میاں کاشف ایڈووکیٹ’ میاں ابوبکر جواد ایڈووکیٹ’ میاں رفعت قادری ایڈووکیٹ’ میاں عابد ایڈووکیٹ’ میاں اعجاز ایڈووکیٹ و دیگر ممبران شامل تھے’ وفد کے سربراہ میاں امجد اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی معرکہ میں شاندار کامیابی پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے’ ہمیں امید ہے کہ نومنتخب صدر میاں انوار الحق بنچ اور بار میں پل کا کردار ادا کریں گے اور وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے’ شاندار فتح ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ان پر غیر متزلزل اعتماد کا نتیجہ ہے’ ہمیں یقین ہے کہ ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب قیادت ناصرف وکلاء کے مفادات کا تحفظ کریں گے بلکہ شہربھر کے تاجروں کے مسائل کو بھی حل کروانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے’ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ میاں انوارالحق ایڈووکیٹ سستے انصاف’ ہائیکورٹ بینچ کے قیام اور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اپنی تمام کاوشوں اورصلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے ‘ تاجروں کا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا’ نومنتخب صدر میاں انوارالحق نے آرائیں ایسوسی ایشن کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کہا اور کہا کہ انشاء اللہ بار اور بنچ کے درمیان بہتر ریلیشن شپ قائم کرکے سائیلین کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں