28

انتخابات ایک ہی دن ہونے چاہئیں’ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (بیوروچیف) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عام انتخابات ملک بھر میں ایک ہی دن ہونے چاہئیں اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،تین سٹیک ہولڈرزالیکشن کمیشن ،وفاق اور تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے پیدا کریں، پارلیمنٹ ملک کو درپیش معاشی اور سیاسی چیلنجز کے حل کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسز پیپس اور Syngenta کے اشتراک سے منعقدہ تقریب برائے “پالیسی ڈائیلاگ آن کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل مرتب کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ عام انتخابات ملک بھر میں ایک ہی دن ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں