فیصل آباد( پ ر) جنرل سیکرٹری انصاف لائرز فورم وامیدوار ا یم پی اے پی پی 112شہبازامیرعلی ا عوان نے کہا ہے کہ انتخابات میں تا خیر ایک بڑے نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے،عدلیہ اپنا آئینی کردار ادا کر تے ہوئے ملک میں بروقت انتخا با ت کرائے ۔ یہ بات انہوںنے حلقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر عدلیہ کو اپنا آئینی کر د ا ر ادا کرتے ہوئے ملک میں آئین کی عملداری کو یقینی بناکر بروقت انتخابات کرانے چائیے، ا نہو ں نے کہا کہ ملک میں بروقت انتخا با ت میں کسی بھی تاخیر سے اندیشہ ہے کہ پا کستا ن ایک بہت بڑے سیاسی و معا شی ا لمیہ سے دوچار ہوگا جس کا ازالہ ممکن نہیں ۔
29