46

انتخابات میں نوجوانوں کوٹکٹیں دیکرنئی مثال قائم کرینگے

فیصل آباد(پ ر)ضلعی جنرل سیکرٹری انصا ف لائرز فورم وامیدوارایم پی اے پی پی 112 شہبازامیرعلی اعوان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہورمیں خصوصی ملاقات کی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی پی 112سے الیکشن کرائوملک بچائو شاندارریلی نکالنے پرشہبازاعوان کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ نوجوان میرے اورپارٹی کے دست بازوہیں،الیکشن کرائوملک بچائوتحریک کوکامیاب بنانے میں نوجوانوںکاکردارناقابل فراموش ہے ،تعلیم یافتہ اورعوامی مقبولیت سے سرشارنوجوانوں کوپنجاب کے انتخابات میں ٹکٹیں دیکرنئی مثال قائم کریں گے ۔عمران خان نے کہاکہ امپورٹڈحکومت کے سامنے تحریک انصاف سیسہ پلائی دیواربن کھڑی ہے انہیں عوامی مفادات کاسوداہرگزنہیںکریں گے ۔مجھے خوشی ہے کہ میرے وطن کے نوجوان جاگ رہے ہیں اورہرمحاذ پرچوروں اورلٹیروں کوپوری قوت کے ساتھ للکاررہے ہیں۔پاکستان کو مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ اورلاقانونیت کی دلدل میں دیکھ کررجیم چینج کے کرداروں کوبھی شرم محسوس ہورہی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ نوجوان اسی قوت کے ساتھ تحریک انصاف کے بیانیہ کومضبوط بنائیں عام انتخابات دورنہیں ہماری تیاری مکمل ہے ،چوروں اورکرپٹ ٹولے کوعوام کے ووٹوں سے سبق آموز شکست دیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ الیکشن کمیشن کوساتھ ملاکرکھیلنے والوں کاانجام بہت قریب ہے اورانہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔کراچی سے خیبرتک ایک ہی آوازگونج رہی ہے کہ الیکشن کرائوملک بچائوکیوں کہ پاکستان کومسائل سے نکالنے کاواحدحل ہی فی الفورانتخابات ہیں،امپورٹڈٹولہ انتخابات سے صرف اس بھاگ رہاہے کہ انہیںاپنی شکست کاخوف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں