سرگودھا (بیوروچیف) آئندہ انتخابات میں ہارنے والوں میں پی ٹی آئی سر فہرست ہوگی عوام ان کی ناقص پالیسیوں’ بے جا ٹیکسوں’ مہنگائی’ بے روزگاری کے باعث تنگ آچکے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہر وہ کام کیا ہے جو عوام کیلئے تکلیف کا موجب بنا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے کیا انہوں نے کہا کہ آٹا’ چینی’ گھی’ دالیں’ تیل’ بجلی’ گیس غرض کوئی ایسی چیز نہیں جو پی ٹی آئی نے عوام کی پہنچ سے دور نہ کردی ہو ۔
