31

انتخابات کیلئے حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے مل بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات دوسری طرف ہمارے بندے گرفتار کیے گئے ۔ان کا کہنا ہے کہ جو بہانہ بنایا جا رہا ہے وہ کمزور ہے ، الیکشن کے لیے وسائل نہیں ہیں، پی ایس ایل اور عمران کی پیشی پر تعیناتی کے لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے عدلیہ آئین کا تحفظ کرے گی، ہم اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہیں، جنرل (ر) باجوہ نے انٹرویو کا انکار کیا ہے اس لیے کچھ نہیں کہہ سکتا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کو پنجاب میں گرفتار کیا گیا، 2000 کے قریب بندوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، خوف کا بت ٹوٹ گیا ہے ۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میڈیا کی بندش سے حقائق دب نہیں سکتے ہیں، آئین واضح ہے کہ الیکشن کب ہوں گے ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے ، سینیٹ میں اسحاق ڈار کے بیان سے ایک ہیجان پیدا ہو گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں