53

انتخابات 2024ء فیصل آباد کے 609 پولنگ سٹیشن حساس ترین قرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں 8فروری 2024ء کوہونیوالے عام انتخابات کیلئے فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے10 اور صوبائی اسمبلی کے21حلقوں میں 609پولنگ اسٹیشن کوحساس ترین قرار دیدیا گیا ۔ جہاں پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس کوحساس ترین پولنگ اسٹیشن پرخصوصی اقدامات کرنیکی ہدایت جاری۔ذرائع کے مطابق 8فروری 2024ء کوہونیوالے عام انتخابات کے موقع پر ضلع فیصل آباد کے 10قومی اسمبلی کے حلقوں کوحساس ترین قراردینے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ضلع بھر میں 609حساس ترین قرار دیئے جانیوالے حلقوں میں حلقہ این اے 96میں 79،این اے 97میں 77،این اے 98میں 87،این اے 99میں 50،سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے حلقہ این اے 100میں 90پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قرار دیاگیا ہے۔ اسی طرح این اے 101میں 36،حلقہ این اے 102میں 54،حلقہ این اے 103میں 46اورحلقہ این اے 104میں 49پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین قراردیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حساس ترین قرار دیئے جانے والے حلقوں کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو بھجوا دی گئیں اورریٹرننگ افسران کی توثیق کے بعد مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں