لاہور (بیوروچیف)ملک بھر کی طرح صوبہ پنجاب میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔پنجاب بھرمیں کاغذاتِ نامزدگی کی منسوخی کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں مجموعی طور 1 ہزار 88 اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔لاہور کے لیے الیکشن ٹریبونل میں6سو24اپیلیں دائر ہوئی ہیں ۔ الیکشن ٹریبونل میں ملتان کے لیے219اپیلیں، بہاولپور کیلئے81اپیلیں دائر ہوئی ہیں۔روالپنڈی کے لیے الیکشن ٹریبونل میں 1 سو 64 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔الیکشن ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔
