32

انتخابی اخراجات’ 18 ارب روپے الیکشن کمیشن کو موصول

اسلام آباد (بیوروچیف)وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 18 ارب روپے کی رقوم الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی ہے ،وفاق نے یہ رقم الیکشن کمیشن کو پری الیکشن اخراجات کی مد میںادا کی ،الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ انتخابات میں یہ رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے عام انتخابات پر 47 ارب روپے کا تخمینہ بھجوایا تھا،دو اسمبلیاں میں الگ الیکشنز کیوجہ سے عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب روپے سے زائد بڑھ گئے، الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ،دو اسمبلیوں میں الگ انتخابات کیوجہ سے اب کل اخراجات 57 ارب روپے سے زائد ہونگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں