35

انتظامیہ منافع خوروں کوقابو کرنے کیلئے اقدامات کرے

فیصل آباد (پ ر)سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ مہنگائی آسمان پر ، غریب لوگو ں پر ظلم ہو رہا ہے ، مافیا میں خدا کا خوف ختم ہو چکا ہے ، تنگ دست عوام مہنگی چیزین خریدنے پر مجبور ہیں ، نگران پنجاب حکو مت اور ضلعی انتظامیہ نا جا ئز منافع خوروں کو فوریء نکیل ڈالے، پاکستان کو مسلم لیگ ن ہی بحرانوں سے نکالے گی معاشی بحران بھی عمران خان کا پیدا کیا ہوا ہے انشا اللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا مفت آٹے اور سستے پٹرول سمیت غریبوں کو ہر طرح سے ریلیف دینے کے لئے بڑے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ بدنظمی کے باعث ہونے والا نقصان ہمارے کھاتے میں نہ ڈالا جائے ۔ عوام بہت جلد نظم و ضبط اور صبر وتحمل کا دامن چھوڑ دیتے ہیں جس کے باعث نا قابل تلافی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر طرح سے ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔ تاہم تاجر طبقات سے بھی التماس ہے کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے ذخیرہ اندوزی اور منا فع خوری سے باز رہیں ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران مفت آٹا تقسیم کر کے عوام دوستی اور غریب پروری کا ثبوت دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں