چنیوٹ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا طبی وانتظامی امور کو چیک کرنے کیلئے رات گئے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسرے روم۔ سٹی سکین۔ ایمرجنسی، ٹراما، ہارٹ وارڈ۔ جنرل وارڈ سمیت دیگر وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور مریضوں ولواحقین سے ادویات کی فراہمی وعلاج معالجہ کی صورتحال بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی تاکیدکی، ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضاکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کوصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الطاف، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر اوردیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے ضلعی افسران سمیت مختلف محکموں کے افسران سے میٹنگ کی اور ضلع کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے ترجیحات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد کا بھی حکم دیا انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں اور ریڑھیوں پر ریٹ لسٹ ہر صورت میں آویزاں ہونی چاہیے۔
48