20

انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں اتحاد گروپ کی انتخابی مہم تیز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مورخہ 16 مارچ کو ہونے والے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن میں اتحاد گروپ نے اپنی انتخابی سر گر میاں تیز کر دیں’ مذکورہ گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا تفصیلات کے مطابق اتحاد گرو پ کی الیکشن میں کامیابی یقینی ہو گئی ہے کیونکہ مذ کورہ گروپ کو آڑھتیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے علاوہ ازیں ا میدوار برائے صدر حاجی محمد آصف اسلم اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج نے مختلف میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام آڑھتیا ں ہماری سابقہ کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہیں ہم نے مارکیٹ کی بہتری ‘ فلاح و بہبود اور مسائل کے حل میں ہمیشہ اپنا بھرپور اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہمیں ہمیشہ دکانداروں کے حقوق کا تحفظ پیش نظر رہا ہے 16مارچ کو تمام غیور آ ڑ ھتیان انتخابی نشان ‘ ‘ پھو ل” پر مہر لگا کر ثابت کر د یں گے کہ انہیں اتحاد گروپ پر مکمل اعتماد ہے ہم نے انفرادی اور اجتماعی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ شبانہ روز کاوشیں کی ہیں 16مارچ کا دن ہماری بھرپور اور واضح کامیابی کی نوید لائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں