35

انجمن تاجران ریلوے روڈ کے الیکشن کا اعلان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریلوے روڈ کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں ووٹ لسٹوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ‘ چیف الیکشن کمیشن ریلوے روڈ میاں محمد شفیق اور ممبران محمدافضل گھرکی ‘ مسعود الزماں بٹ ‘ میاں محمدفیض احمد ‘ میاں سرور نے با ضابطہ طور پر انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے ‘ انتخابی شیڈول کے مطابق انجمن تاجران ریلوے روڈ کے انتخابات 21مارچ بروز منگل ہونگے پولنگ کاعمل صبح دس بجے سے شادم پانچ بجے تک جاری رہے گا ‘ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی سات مارچ بروزمنگل شام پانچ بجے وصول کئے جائینگے ‘ جانچ پڑتال کے بعد نو مارچ کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی جائے گی اور اسی دن انتخابی نشانات الاٹ ہونگے ‘الیکشن شیڈول اور قواعد و ضوابط کے مطابق انجمن تاجران ریلوے روڈ کا الیکشن صدر و جنرل سیکرٹری پینل کا ہوگا جبکہ ایگزیکٹو ممبران کا وارڈ ائز الیکشن ہوگا ‘ ہر گروپ کے نامزد ایگزیکٹو ممبران ایک ہی نشان الاٹ ہوگا ‘ سیکیورٹی فنڈز کے نادہندہ کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی اور نہ وہی الیکشن لڑ سکے گا ‘ جن ممبران کے ذمہ سکیورٹی فنڈز کے بقایا جات ہیں وہ چھ مارچ تک الیکشن کمیشن کے ممبران کو اپنا فنڈز جمع کراسکتے ہیں اس کے بعد فنڈز جمع نہ کرانے والے ممبران کانام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جائیگا’ چیف الیکشن کمیشن میاں محمد شفیق اور ممبران کے مطابق انجمن تاجران ریلوے روڈ کے ووٹرز لسٹوں کو بڑی دیانتداری سے مکمل کیا گیا ہے ہر ممبر کو حق حاصل ہے کہ چھ مارچ تک الیکشن کمیشن کے پاس اپنا ووٹ چیک کرسکتا ہے اوراپنی شکایت کا اندراج بھی اسی تاریخ کو کراسکتا ہے ‘ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر و جنرل سیکرٹری کی رجسٹریشن فیس 10,000 روپے فی پینل جبکہ ایگزیکٹو ممبران کی فیس مبلغ 2,000 روپے ہو گی رجسٹریشن فیس کاغذات کیساتھ ہی وصول کی جائے گی ‘ کاغذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشن اور ممبران سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں