96

انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کا اجلاس

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق بابر کی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ سینئر نائب صدر رانا حامد اور فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان نے شرکت کی۔ اجلاس میں انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے تاجروں کو درپیش مسائل خصوصاً سکیورٹی بارے گفتگو کی گئی۔ صدر رانا عبداﷲ کا کہنا تھا کہ ناظم آباد میں آئے روز ڈکیتی’ چوری کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم نے کمشنر’ ڈپٹی کمشنر’ سی پی او’ آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ناظم آباد سے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، سکیورٹی گارڈ تعینات کیے جائیں تاکہ ناظم آباد کے رہائشی’ تاجر برادری اور دکاندار پُرسکون زندگی گزار سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں