فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کی دعوت و تبلیغ سے لاکھوں لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ انسانیت کی اصلاح کے لیے اولیاء کاملین کی زندگیوں کو رہنماء بنانا ہوگا۔برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی تبلیغ میں اولیاء کاملین کانہایت اہم کردار ہے۔ اولیا ء کاملین کی حکومت انسانوں کے دلوں پر ہوتی ہے۔حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کو پاک وہند کابہت بڑا مبلغ اور عظیم ولی کامل ماناجا تاہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر پروفیسرپیرمحمدآصف رضاقادری نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تقریب سے جامع مسجد سبحان اللہ ریس کورس روڈ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اولیا ء کاملین کی بارگاہ میں انسان کو قلبی سکون نصیب ہوتا ہے۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ برصغیر میں اسلامی تعلیمات ا ور انسانی اقدار کے عظیم داعی تھے۔خواجہ غریب نواز ر حمتہ اللہ علیہ نے اپنے علم وعمل کے ذریعے وہ چراغ روشن کیے جس سے آج بھی انسانیت فیض یاب ہو رہی ہے
