فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ریسکیو 1122 کے جوانوں کا کردار ہمیشہ ہی لائق تحسین رہا ہے’ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کے اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی خدمت میں لگ جاتے ہیں’ جو قابل ستائش ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی’ چیئرمین محمد امین بٹ نے گھنٹہ گھر کو نقصان پہنچانے والے شخص کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر ریسکیو کرنے والے فائرفائیٹر عبدالرحمن کو ایک لاکھ روپے کیش انعام دینے کی تقریب کے شرکا ء سے کیا’ تقریب میں سٹی انچارج 1122 فیصل منیر’ اسٹیشن انچارج فہد امین کے علاوہ سپریم انجمن تاجران کے عہدیداران حاجی عابد’ آفتاب بٹ’ ملک شاہد رسول’ ذیشان ظفر’ حاجی عطائ’ شیخ فاضل’ ابوبکر’ خرم شہزاد’ شہباز گل بٹ و دیگر نے بھی شرکت کی’ محمد امین بٹ اور حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ہم فیصل آباد کے تاجروں کی طرف سے ریسکیو 1122 کے افسران اور سٹاف کو انسانیت سے محبت اور اپنے کام سے انصاف کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں’
36