فیصل آباد(پ ر)لائن مین محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،محکمہ میں ا ن کا کردارقابل تحسین ہے ۔بجلی کا تسلسل قائم رکھنا اگرچہ ہماری پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے مگر انسانی جان کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ اور خا ندان کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کاچیف ا یگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے فیسکو جڑانو الہ ڈ ویژن میں سفیٹی سیمینار سے خطاب کے موقع پر کیا ۔انہوں نے ملازمین سے مزید کہا کہ فیسکو اپنے کارکنان کی حفاظت کیلئے ہرسال کر و ڑ و ں رو پے خرچ کررہی ہے ،ان کیلئے حفاظتی آ لا ت منگو ا ئے جارہے ہیں۔تاکہ کام کے د و ر ا ن لائن سٹا ف کی قیمتی جان کو لاحق خطرات کو مز ید کم کیا جا سکے ۔ ا نہو ں نے کہا کہ لائن مین حضر ات کام کے دوران ٹی اینڈ پی اور سیفٹی آلات کا استعمال یقینی بنائیں ۔پرمٹ اور لائن کو ارتھ کئے بغیر کام نہ کریں ۔
24