ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی اور دوسرے روز کے اہداف کے حوالہ سے پولیو ویکسین پینے والے بچوں کے اعدادوشماراور محکمانہ کارکردگی بارے آگاہ کیا۔دوسرے روز 1 لاکھ 35 ہزار 201 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ پولیو کے خلاف موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت آئندہ نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتی ہیں لہٰذا انسداد پولیو کی جاری مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کی جائیں اور مائیکروپلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔
